This blog provided all types of Information in Urdu ,News ,Article, History, Documentary ,Dramas Promo ,Ost Songs Of Pakistani Dramas, Funny Clip ETC.
Thursday, 9 March 2017
Wednesday, 8 March 2017
Tuesday, 7 March 2017
Sunday, 5 March 2017
Saturday, 4 March 2017
Friday, 3 March 2017
Wednesday, 1 March 2017
پندرہ کروڑ روپے کا حیران کن موبائل نمبر
دبئی کے ایک امیر ترین تاجر نے 15کروڑ روپے (45لاکھ درہم ) کا موبائل نمبر خرید لیا جسے بعد میں پتہ چلا کہ وہ اس نمبر کو ذاتی استعمال کیلئے کارآمد نہیں لا سکتا۔خلیج ٹائمز کے مطابق گزشتہ سال 3کروڑ درہم سے زائد مالیت میں ڈی 5دبئی نمبر پلیٹ خرید کر مشہور ہونے والے دبئی کے تاجر بلویندرسنگھ ساہنی نے نیلامی کے دوران15کروڑ روپے کا خصوصی ڈی یو موبائل نمبر(8888888۔058) خرید لیا تاہم ا س کے 2گھنٹے بعد ہی اس کی یہ خوشی غم میں تبدیل ہو گئی جب اسے پتہ چلا کہ جو سم اس نے خریدی ہے اسے ذاتی استعمال کیلئے تو بروئے کار ہی نہیں لا یا جا سکتا۔ میں اس نمبر کو کبھی استعمال نہیں کر سکتا ، خریداری کے بعد سے اب تک صرف 2گھنٹوں کے دوران مجھے 1ہزار کالز موصول ہو چکی ہیں ۔گزشتہ سال بلویندر سنگھ کو سوشل میڈیا پرلوگوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جنہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ایک نمبر پلیٹ کی خریداری کیلئے اسے اتنی قیمت ادا کرنے کی کیا ضرورت تھی ؟مگر موبائل نمبر کے حوالے سے اس حالیہ نیلامی کی تمام رقم خیرات کیلئے استعمال کی جا رہی ہے جس پر اس تاجر کا کہنا ہے کہ وہ دبئی اور یہاں کے لوگوں کو اپنی رقم واپس دیتا رہے گا کیونکہ وہ ایسا کر سکتا ہے۔تاجر نے مزید کہا کہ میں اس نمبر کو خریدنے کے ذہن سے گیا تھا کیونکہ میں اسے خریدنا چاہتا تھا لہذا میں نے صرف یہی سوچا تھا۔ جب میں کوئی چیز خریدنا چاہوں تو حدود متعین نہیں کرتا خاص طورپر جب یہ خریداری خیرات کیلئے ہو .
میں نے انٹرنیٹ پر تمہاری تصویر دیکھی جس میں تم۔۔۔‘ آدمی کی بہن نے اس سے ایسی بات کہہ دی کہ ہکا بکا رہ گیا، کبھی سوچ بھی نہ سکتا تھا کہ یہ کام بھی ہوسکتا ہے
نیویارک سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جعلی اکاﺅنٹ بننا کوئی اچنبھے کی بات نہیں مگر عموماً معروف شخصیات ہی کے جعلی اکاﺅنٹ بنائے جاتے ہیں مگر امریکہ کے اس عام شہری کو اس وقت شدید جھٹکا لگا جب اس کی بہن نے اسے بتایا کہ کسی نے ڈیٹنگ ویب سائٹ پر اس کے نام سے جعلی اکاﺅنٹ بنا رکھا ہے۔ ویب سائٹ valleynewslive.com کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کولوریڈو کے تھامس پیسچل نامی اس شخص کی بہن ڈیٹنگ ویب سائٹ پر گئی جہاں وہ اپنے بھائی کا اکاﺅنٹ دیکھ کر دنگ رہ گئی حالانکہ وہ شادی شدہ تھا۔
تھامس کا کہنا تھا کہ ”جب میری بہن نے مجھے بتایا کہ ڈیٹنگ ویب سائٹ Zoosekپر میرا اکاﺅنٹ موجود ہے تو میں حیران تھا کہ میں تو کبھی اپنی ای میل بھی چیک نہیں کرتا، پھر میری فوٹو اس ویب سائٹ تک کیسے پہنچ گئی؟میں نے Zoosekکو فون کرکے صورتحال سے آگاہ کیا جس پر کمپنی نے وہ جعلی اکاﺅنٹ بند کر دیا۔“ تھامس کی بیوی ڈینس نے اس صورتحال پر ہنستے ہوئے طنزاً کہا کہ ”جوکوئی تھامس کو چاہتا ہے وہ اسے لیجا سکتا ہے۔“
سعودی عرب میں پہلی دفعہ خاتون پروفیسر کو ڈین متعین کر دیا گیا
ریاض(آئی این پی )سعودی عرب کی ایک گورنمنٹ یونیورسٹی میں پہلی دفعہ ایک خاتون پروفیسر کو ڈین متعین کردیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقسعودی وزارت تعلیم نے ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ لڑکیوں اور لڑکوں کو تعلیم دینے والی ایک فیکلٹی کے لئے خاتون ڈین کو متعین کیا ہے۔موضوع سے متعلق وزارت کے جاری کردہ بیان کے مطابق ،وزارت تعلیم کے فیصلے سے طائف یونیورسٹی کی طب فیکلٹی کی ڈین متعین کی جانے والی پروفیسر ڈاکٹر دیلال محی الدین نمنیکاتی کو ان کی اکیڈمک صلاحیت اور تعلیمی شعبے کی کامیابیوں کی وجہ سے اس عہدے کا اہل قرار دیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ طائف یونیورسٹی کے اس فیصلے کے بعد مستقل قریب میں دیگر یونیورسٹیوں میں اس سے مشابہہ تعیناتیاں کی جا سکیں گی اور یہ قدم عورتوں کے کام کے مواقع کی راہ ہموار کرے گا۔مذکورہ فیصلے کو ، سعودی عرب کے 2030 کے اہداف تک پہنچنے کے معاملے میں ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ سال 2030 کے سعودی عرب کے اہداف میں مزید خواتین کو روزگار کی فراہمی بھی شامل ہے۔ریاض انتظامیہ کے سال 2030 کے اہداف میں شامل "خواتین کی پیشہ وارانہ زندگی میں موئثر شرکت" کے ذیل میں گذشتہ ہفتے بھی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ ایک خاتون کو پرائیویٹ بینک کا منیجر متعین کیا گیا تھا۔
Subscribe to:
Posts (Atom)