How to Earn Money ADFLY

Wednesday, 1 March 2017

میں نے انٹرنیٹ پر تمہاری تصویر دیکھی جس میں تم۔۔۔‘ آدمی کی بہن نے اس سے ایسی بات کہہ دی کہ ہکا بکا رہ گیا، کبھی سوچ بھی نہ سکتا تھا کہ یہ کام بھی ہوسکتا ہے

نیویارک سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جعلی اکاﺅنٹ بننا کوئی اچنبھے کی بات نہیں مگر عموماً معروف شخصیات ہی کے جعلی اکاﺅنٹ بنائے جاتے ہیں مگر امریکہ کے اس عام شہری کو اس وقت شدید جھٹکا لگا جب اس کی بہن نے اسے بتایا کہ کسی نے ڈیٹنگ ویب سائٹ پر اس کے نام سے جعلی اکاﺅنٹ بنا رکھا ہے۔ ویب سائٹ valleynewslive.com کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کولوریڈو کے تھامس پیسچل نامی اس شخص کی بہن ڈیٹنگ ویب سائٹ پر گئی جہاں وہ اپنے بھائی کا اکاﺅنٹ دیکھ کر دنگ رہ گئی حالانکہ وہ شادی شدہ تھا۔

00:00/00:00Untitled Video
تھامس کا کہنا تھا کہ ”جب میری بہن نے مجھے بتایا کہ ڈیٹنگ ویب سائٹ Zoosekپر میرا اکاﺅنٹ موجود ہے تو میں حیران تھا کہ میں تو کبھی اپنی ای میل بھی چیک نہیں کرتا، پھر میری فوٹو اس ویب سائٹ تک کیسے پہنچ گئی؟میں نے Zoosekکو فون کرکے صورتحال سے آگاہ کیا جس پر کمپنی نے وہ جعلی اکاﺅنٹ بند کر دیا۔“ تھامس کی بیوی ڈینس نے اس صورتحال پر ہنستے ہوئے طنزاً کہا کہ ”جوکوئی تھامس کو چاہتا ہے وہ اسے لیجا سکتا ہے۔“

No comments:

Post a Comment