How to Earn Money ADFLY

Wednesday, 1 March 2017

انتوں کو موتی جیسا سفید بنانے کیلئے یہ نسخہ استعمال کریں



63 Bars Bhalay Haram pak Kisa Tha



پندرہ کروڑ روپے کا حیران کن موبائل نمبر

دبئی کے ایک امیر ترین تاجر نے 15کروڑ روپے (45لاکھ درہم ) کا موبائل نمبر خرید لیا جسے بعد میں پتہ چلا کہ وہ اس نمبر کو ذاتی استعمال کیلئے کارآمد نہیں لا سکتا۔خلیج ٹائمز کے مطابق گزشتہ سال 3کروڑ درہم سے زائد مالیت میں ڈی 5دبئی نمبر پلیٹ خرید کر مشہور ہونے والے دبئی کے تاجر بلویندرسنگھ ساہنی نے نیلامی کے دوران15کروڑ روپے کا خصوصی ڈی یو موبائل نمبر(8888888۔058) خرید لیا تاہم ا س کے 2گھنٹے بعد ہی اس کی یہ خوشی غم میں تبدیل ہو گئی جب اسے پتہ چلا کہ جو سم اس نے خریدی ہے اسے ذاتی استعمال کیلئے تو بروئے کار ہی نہیں لا یا جا سکتا۔ میں اس نمبر کو کبھی استعمال نہیں کر سکتا ، خریداری کے بعد سے اب تک صرف 2گھنٹوں کے دوران مجھے 1ہزار کالز موصول ہو چکی ہیں ۔گزشتہ سال بلویندر سنگھ کو سوشل میڈیا پرلوگوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جنہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ایک نمبر پلیٹ کی خریداری کیلئے اسے اتنی قیمت ادا کرنے کی کیا ضرورت تھی ؟مگر موبائل نمبر کے حوالے سے اس حالیہ نیلامی کی تمام رقم خیرات کیلئے استعمال کی جا رہی ہے جس پر اس تاجر کا کہنا ہے کہ وہ دبئی اور یہاں کے لوگوں کو اپنی رقم واپس دیتا رہے گا کیونکہ وہ ایسا کر سکتا ہے۔تاجر نے مزید کہا کہ میں اس نمبر کو خریدنے کے ذہن سے گیا تھا کیونکہ میں اسے خریدنا چاہتا تھا لہذا میں نے صرف یہی سوچا تھا۔ جب میں کوئی چیز خریدنا چاہوں تو حدود متعین نہیں کرتا خاص طورپر جب یہ خریداری خیرات کیلئے ہو .

میں نے انٹرنیٹ پر تمہاری تصویر دیکھی جس میں تم۔۔۔‘ آدمی کی بہن نے اس سے ایسی بات کہہ دی کہ ہکا بکا رہ گیا، کبھی سوچ بھی نہ سکتا تھا کہ یہ کام بھی ہوسکتا ہے

نیویارک سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جعلی اکاﺅنٹ بننا کوئی اچنبھے کی بات نہیں مگر عموماً معروف شخصیات ہی کے جعلی اکاﺅنٹ بنائے جاتے ہیں مگر امریکہ کے اس عام شہری کو اس وقت شدید جھٹکا لگا جب اس کی بہن نے اسے بتایا کہ کسی نے ڈیٹنگ ویب سائٹ پر اس کے نام سے جعلی اکاﺅنٹ بنا رکھا ہے۔ ویب سائٹ valleynewslive.com کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کولوریڈو کے تھامس پیسچل نامی اس شخص کی بہن ڈیٹنگ ویب سائٹ پر گئی جہاں وہ اپنے بھائی کا اکاﺅنٹ دیکھ کر دنگ رہ گئی حالانکہ وہ شادی شدہ تھا۔

00:00/00:00Untitled Video
تھامس کا کہنا تھا کہ ”جب میری بہن نے مجھے بتایا کہ ڈیٹنگ ویب سائٹ Zoosekپر میرا اکاﺅنٹ موجود ہے تو میں حیران تھا کہ میں تو کبھی اپنی ای میل بھی چیک نہیں کرتا، پھر میری فوٹو اس ویب سائٹ تک کیسے پہنچ گئی؟میں نے Zoosekکو فون کرکے صورتحال سے آگاہ کیا جس پر کمپنی نے وہ جعلی اکاﺅنٹ بند کر دیا۔“ تھامس کی بیوی ڈینس نے اس صورتحال پر ہنستے ہوئے طنزاً کہا کہ ”جوکوئی تھامس کو چاہتا ہے وہ اسے لیجا سکتا ہے۔“

سعودی عرب میں پہلی دفعہ خاتون پروفیسر کو ڈین متعین کر دیا گیا

ریاض(آئی این پی )سعودی عرب کی ایک گورنمنٹ یونیورسٹی میں پہلی دفعہ ایک خاتون پروفیسر کو ڈین متعین کردیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقسعودی وزارت تعلیم نے ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ لڑکیوں اور لڑکوں کو تعلیم دینے والی ایک فیکلٹی کے لئے خاتون ڈین کو متعین کیا ہے۔موضوع سے متعلق وزارت کے جاری کردہ بیان کے مطابق ،وزارت تعلیم کے فیصلے سے طائف یونیورسٹی کی طب فیکلٹی کی ڈین متعین کی جانے والی پروفیسر ڈاکٹر دیلال محی الدین نمنیکاتی کو ان کی اکیڈمک صلاحیت اور تعلیمی شعبے کی کامیابیوں کی وجہ سے اس عہدے کا اہل قرار دیا گیا ہے۔

00:00/00:00Untitled Video
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ طائف یونیورسٹی کے اس فیصلے کے بعد مستقل قریب میں دیگر یونیورسٹیوں میں اس سے مشابہہ تعیناتیاں کی جا سکیں گی اور یہ قدم عورتوں کے کام کے مواقع کی راہ ہموار کرے گا۔مذکورہ فیصلے کو ، سعودی عرب کے 2030 کے اہداف تک پہنچنے کے معاملے میں ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ سال 2030 کے سعودی عرب کے اہداف میں مزید خواتین کو روزگار کی فراہمی بھی شامل ہے۔ریاض انتظامیہ کے سال 2030 کے اہداف میں شامل "خواتین کی پیشہ وارانہ زندگی میں موئثر شرکت" کے ذیل میں گذشتہ ہفتے بھی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ ایک خاتون کو پرائیویٹ بینک کا منیجر متعین کیا گیا تھا۔

Tuesday, 28 February 2017

How to Make Money with Adfly

First Of all You Make an Adfly Account Click this Link : Sign Up Free
Then Fallow these instruction :
1.Open the Youtube
2.Copy the Link any Video
3.Then Paste the Link in Shorten a Link
4.Create A Link Then Copy And Paste The this Link Any Social Media Facebook ,Twitter ,Google Plus ETC

Good Lock :

جب بھی کسی مرد سے ملیں تو سب سے پہلے اس کے جسم کا یہ حصہ دیکھیں کیونکہ اس کا سائز اس کے۔۔۔ سائنسدانوں نے خواتین کو سب سے اہم مشورہ دے دیا ،مردوں کے سب سے شرمناک راز سے پردہ اٹھادیا

 مردوں سے ان کی کھانے پینے کی عادت اور مشاغل کے متعلق تو دریافت کیا جا سکتا ہے مگر ان سے یہ نہیں پوچھا جا سکتا کہ وہ مردانہ صحت کے لحاظ سے کتنے طاقتور ہیں۔ چنانچہ اب سائنسدانوں نے مردوں کی بعض ایسی علامات بتا دی ہیں جن کی مدد سے ان کی مردانہ طاقت اور بے وفائی کرنے کے رجحان کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کے مطابق ’ارتقائی بائیولوجی‘ نامی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیقاتی رپورٹ میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”جس مرد کے دائیں ہاتھ کی انگوٹھی والی انگلی لمبی ہو، اس میں مردانہ طاقت زیادہ ہوتی ہے۔ طاقتور مرد کی ایک علامت یہ بھی ہوتی ہے کہ وہ نرم خو اور دھیمے مزاج کے ہوتے ہیں۔“
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ”جن مردوں کا جبڑا کونوں والا یا زاویائی (Angular)ہوتا ہے ان کی سپرم کوالٹی ناقص ہوتی ہے اور ان میں مردانہ طاقت بھی کم ہوتی ہے۔“مردوں کے بے وفائی کرنے کے امکانات کی بات کریں تو سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”جس مرد کے پاﺅں کا سائز 7سے 9ہو وہ زیادہ تر باوفا ہوتے ہیں جبکہ جن مردوں کے پاﺅں کا سائز 10سے زیادہ ہو ان کے اپنے شریک حیات سے بے وفائی کرنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔“
خواتین کے متعلق کی جانے والی ایسی ہی ایک اور تحقیق کے نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”جن خواتین کی ٹھوڑی لمبی ہو وہ ازدواجی اعتبار سے زیادہ متحرک ہوتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے جسم میں ہارمونز ٹیسٹاسٹرون کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔“

Monday, 27 February 2017

Abdul Sattar Edhi: Why Google honours him today

Abdul Sattar Edhi, who founded the world's largest volunteer ambulance network, would have been 89 years old on Tuesday.
Abdul Sattar Edhi founded the world's  largest volunteer ambulance network in Pakistan, the Edhi Foundation.
Unlike wealthy individuals that fund charities in their names, Edhi dedicated his life to the poor from the age of 20, when he himself was penniless in Karachi .
The reach of Edhi's foundation grew internationally, and in 2015 the organisation raised  $100,000 in aid relief for the victims of  Hurricane Katrina.
Edhi was born before partition in Bantva Gujarat, India on February 28, 1928.
He died last year  in Karachi of renal failure.  He was offered treatment abroad,  but insisted on being treated in a government hospital at home.
A team of "Googlers" decides who gets the doodle treatment, the tech giant says [Screenshot from Google]
The Edhi Foundation's slogan is: "Live and help live".
Tuesday would have been his 89th birthday.
In his honour, Google changed its logo in the United States; Iceland; Portugal; Australia; New Zealand; Japan; Estonia; UK; Denmark; Ireland and Pakistan to a doodle, or illustration, of Edhi.
Google  hailed Edhi's "super-efficient" ambulance service.
"In celebration of Abdul Sattar Edhi, let's all lend a hand to someone in need today," it said.
The technology giant's team has created over 2,000 doodles for homepages around the world. Among those recently celebrated are  Pramoedya Ananta Toer ,  Fred Korematsu and Edmonia Lewis .
"The doodle selection process aims to celebrate interesting events and anniversaries that reflect Google's personality and love for innovation," the company says.

'No religion higher than humanity'

With more than 1,800 ambulances stationed across Pakistan, the Edhi Foundation is Pakistan's  largest welfare organisation.  In 1997, the foundation entered the Guinness World Records as the "largest volunteer ambulance organisation".
If you call 115 in the South Asian nation, the Edhi Foundation will answer.

وہ خاتون جس کی وجہ سے امریکی خاتون اول میلانیہ ٹرمپ وائٹ ہاﺅس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ رہنے کیلئے تیار نہیں

 ڈونلڈٹرمپ امریکی صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد وائٹ ہاﺅس منتقل ہ گئے ہیں لیکن ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ تاحال نیویارک میں ہی مقیم ہیں۔ اس کا جواز انہوں نے یہ پیش کیا تھا کہ چونکہ ان کا بیٹا بیرن ٹرمپ نیویارک میں زیرتعلیم ہے چنانچہ وہ اسے اکیلا نہیں چھوڑ سکتیں لیکن اب اس کے متعلق ایک اور حیران کن انکشاف منظرعام پر آ گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ میلانیا ٹرمپ اپنے بیٹے بیرن کی وجہ سے نہیں بلکہ نیویارک ہی میں مقیم اپنی ’خفیہ‘ بہن اینس کنوس (Ines
Knauss)کی وجہ سے نیویارک چھوڑ کر وائٹ ہاﺅ س جانے کو تیار نہیں۔

00:00/00:00Untitled Video
برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف ٹرمپ فیملی کے اندرونی ذرائع نے کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ”48سالہ اینس کنوس، میلانیا کی رہائش گاہ ٹرمپ ٹاور سے تھوڑے ہی فاصلے پر رہائش پذیر ہے اور وہ میلانیا کی انتہائی قریبی رازدار ساتھی ہے۔اینس اس وقت دنیا کے سامنے آئی جب اس کے فیس بک اکاﺅنٹ پر ٹرمپ خاندان کے ساتھ لی گئی اس کی تصاویر پوسٹ کی گئی۔ یہ تصاویر اس وقت کی ہیں جب میلانیا ماڈلنگ کرتی تھی۔ ان میں میلانیا، اینس اور ان کی والدہ شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ”بیرن کی سکول کی پڑھائی ختم ہونے کے بعد وہ دوبارہ اس فیصلے پر سوچ بچار کریں گی کہ آیا انہیں وائٹ ہاﺅس منتقل ہونا چاہیے یا نیویارک میں ہی مقیم رہنا چاہیے۔“

ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہو جائے گی :نجم سیٹھی

ہچیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے کہاہے کہ پی ایس ایل فائن کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کل  شروع کر دی جائے گی ۔دوسری جانب نجی ٹی وی کا کہناہے کہ کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 5سو روپے ہے جبکہ وی آئی پی ٹکٹس 4ہزار ،8ہزار اور 12ہزار کی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن ٹو کا فائنل میچ لاہور میں کروانے کافیصلہ کر لیاگیاہے جس کے بعد نجم سیٹھی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹکٹوں کی فروخت بھی کل سے شروع کر دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ آن لائن بھی بکنگ کروا سکیں گے جبکہ آوٹ لیٹس سے بھی حاصل کر سکیں گے ۔دوسری جانب نجی ٹی وی دنیا نیوز کا کہناہے کہ ٹکٹوں کی قیمت 5سو روپے سے شروع ہو کر 12ہزار روپے تک ہے ۔شائقین کرکٹ عام ٹکٹ 5سو روپے میں حاصل کر سکتے ہیں جبکہ وی آئی پی ٹکٹس ،چار ہزار ،8ہزار اور 12ہزار روپے ہو گی ۔

Saturday, 25 February 2017

کمپیوٹر کو لمبے عرصے تک استعمال کرنے کیلئے اہم طریقہ

نیویارک(نیوزڈیسک) اپنے کمپیوٹرکو صرف وائرس کے حملوں ہی سے نہیں بچانا ہوتا بلکہ اس کی ظاہری حالت اور صفائی ستھرائی بھی ضروری ہوتی ہے۔ اس بات کا زیادہ امکان ہوتا ہے کہ سافٹ ویئر کی بجائے ہارڈویئر میں خرابی کی وجہ سے کمپیوٹر بالکل ہی خراب ہوجائے۔ فضا میں موجود گردوغبار کی وجہ سے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ خراب ہونے لگتا ہے لہذا انتہائی ضروری ہوتاہے کہ اسے صاف کیا جائے۔آئیے آپ کو کمپیوٹر کو درست طریقے سے صاف کرنے کا طریقہ بتاتے ہیں۔
اشیاء
کیو ٹپس
پانی
ہوا والاکمپریسر
سفید سرکہ
مائیکروفائبر کپڑا
سکاچ ٹیپ
کمپیوٹر کی صفائی
سب سے پہلے اپنی کمپیوٹر کی بجلی بند کریںتاکہ صفائی کے دوران آپ کو بجلی کا جھٹکا نہ لگے۔ اب کمپیوٹر کو اٹھا کر کھلی جگہ لے جائیں تاکہ اس میں سے نکلنے والی مٹی سے گھر گندا نہ ہو۔اب کمپیوٹر کے باہر کے کیس کو اچھی طرح صاف کریں،اب کمپیوٹر کی تمام اشیاءکو الگ کریں(اگر آپ کو ان اشیاءکو دوبارہ لگانا نہیں آتا تو الگ نہ کریں)اور کمپریسرسے اس کی مٹی ہٹائیں۔
کی بورڈ کی صفائی
اپنے کی بورڈ کو الٹا کرکے اچھی طرح جھاڑیں تاکہ اس کی keysمیں موجود مٹی نکل جائے، اب کمپریسر کی مدد سے کی بورڈ صاف کریں اور کیو ٹپس سے اس کی keysصاف کریں۔لیپ ٹاپ کا کی بورڈ صاف کرتے ہوئے احتیاط کریں کہ یہ زیادہ نازک ہوتا ہے۔

سعودی عرب میں گھر سے بھاگ جانے والی نوجوان لڑکیوں کی تعداد میں ہوشربااضافہ، تازہ رپورٹ میں انتہائی شرمناک وجہ بھی سامنے آگئ

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ایک ایسا غیر متوقع سماجی مسئلہ سنگین صورت اختیار کرگیا ہے کہ جس کی ایک روایتی مشرقی معاشرے میں موجودگی ہی ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق وزارت محنت و سماجی ترقی کا کہنا ہے کہ 1750 سے زائد لڑکیاں گھر سے فرار ہوچکی ہیں، جن میں سے 67 فیصد غیر سعودی ہیں۔ 
گھر سے فرار ہونے والی لڑکیوں میں نوعمر لڑکیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، جو کل فرا ر ہونے والی لڑکیوں کا 65فیصد ہے۔ اس کے بعد گھریلو تشدد کے باعث فرار ہونے والی لڑکیوں کی تعداد ہے، جو کہ 35 فیصد ہے۔ لڑکیوں کے فرار ہونے کی سب سے زیادہ شکایات جدہ اور مکہ امام یونیورسٹی کے سابقہ پروفیسر آف سوشیالوجی ڈاکٹر عبداللہ الیوسف نے اس مسئلے کی وجوہات پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ متعدد تحقیقات اس مسئلے کی بنیادی وجہ زوال پذیر خاندانی نظام اور والدین کی غفلت کو قرار دیتے ہیں۔ نیشنل سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کو گزشتہ سال گھریلو تشدد سے متاثرہ نوجوان خواتین کی جانب سے دو ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔ لڑائی جھگڑا کرنے والے والدین کی نوعمر بچیاں بھی ایسے ماحول سے گھبرا کر اور مایوسی کا شکار ہوکر فرار کے راستے ڈھونڈنے لگتی ہیں۔
ایک اور ماہر عمرانیات ریحام صبیحہ کا بھی کہنا تھا کہ ”بیشتر لڑکیوں کے گھر سے فرار ہونے کی وجہ گھر کے تکلیف دہ حالات ہوتے ہیں۔ ایسا نہیں ہوتا کہ بس وہ ایک صبح اٹھتی ہیں اور فرار ہوجاتی ہیں۔ کوئی بھی گھر جس کا ماحول تحفظ فراہم نہیں کرتا، جہاں لڑکیوں اور خواتین کے ساتھ ظالمانہ سلوک کیا جاتا ہے، وہاں نوجوان بچیوں کا دل اچاٹ ہوجاتا ہے اور وہ فرار کے راستے ڈھونڈنے لگتی ہیں۔“کے علاقوں سے موصول ہوئیں، جس کے بعد ریاض اور مشرقی صوبے کا نمبر رہا۔