How to Earn Money ADFLY

Saturday 25 February 2017

کمپیوٹر کو لمبے عرصے تک استعمال کرنے کیلئے اہم طریقہ

نیویارک(نیوزڈیسک) اپنے کمپیوٹرکو صرف وائرس کے حملوں ہی سے نہیں بچانا ہوتا بلکہ اس کی ظاہری حالت اور صفائی ستھرائی بھی ضروری ہوتی ہے۔ اس بات کا زیادہ امکان ہوتا ہے کہ سافٹ ویئر کی بجائے ہارڈویئر میں خرابی کی وجہ سے کمپیوٹر بالکل ہی خراب ہوجائے۔ فضا میں موجود گردوغبار کی وجہ سے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ خراب ہونے لگتا ہے لہذا انتہائی ضروری ہوتاہے کہ اسے صاف کیا جائے۔آئیے آپ کو کمپیوٹر کو درست طریقے سے صاف کرنے کا طریقہ بتاتے ہیں۔
اشیاء
کیو ٹپس
پانی
ہوا والاکمپریسر
سفید سرکہ
مائیکروفائبر کپڑا
سکاچ ٹیپ
کمپیوٹر کی صفائی
سب سے پہلے اپنی کمپیوٹر کی بجلی بند کریںتاکہ صفائی کے دوران آپ کو بجلی کا جھٹکا نہ لگے۔ اب کمپیوٹر کو اٹھا کر کھلی جگہ لے جائیں تاکہ اس میں سے نکلنے والی مٹی سے گھر گندا نہ ہو۔اب کمپیوٹر کے باہر کے کیس کو اچھی طرح صاف کریں،اب کمپیوٹر کی تمام اشیاءکو الگ کریں(اگر آپ کو ان اشیاءکو دوبارہ لگانا نہیں آتا تو الگ نہ کریں)اور کمپریسرسے اس کی مٹی ہٹائیں۔
کی بورڈ کی صفائی
اپنے کی بورڈ کو الٹا کرکے اچھی طرح جھاڑیں تاکہ اس کی keysمیں موجود مٹی نکل جائے، اب کمپریسر کی مدد سے کی بورڈ صاف کریں اور کیو ٹپس سے اس کی keysصاف کریں۔لیپ ٹاپ کا کی بورڈ صاف کرتے ہوئے احتیاط کریں کہ یہ زیادہ نازک ہوتا ہے۔

No comments:

Post a Comment