This blog provided all types of Information in Urdu ,News ,Article, History, Documentary ,Dramas Promo ,Ost Songs Of Pakistani Dramas, Funny Clip ETC.
Saturday, 25 February 2017
اس چھوٹی سی گولی کو کھا کر آپ اپنے جسم میں کیا کچھ مکمل کنٹرول کرسکتے ہیں؟ جانئے صدی کی سب سے حیرت انگیز ایجاد کے بارے میں
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنی صحت کے متعلق جاننے کے لیے ڈاکٹر کے پاس جانا پڑتا ہے اور کئی ٹیسٹ کروا کر ان کے نتائج کا انتظار کرنا پڑتا ہے لیکن اب سائنسدانوں نے ایک ایسی ڈیوائس ایجاد کر لی ہے جو لمحہ بہ لمحہ آپ کو آپ کی صحت کے متعلق آگاہ کرتی رہے گی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ ڈیوائس ایک گولی کی شکل کی ہے جسے ’سلور بلٹ‘ (Silver Bullet)کا نام دیا گیا ہے۔ اسے نگل کر معدے میں پہنچادیا جائے گا جہاں یہ معدے میں موجود تیزاب سے توانائی حاصل کرکے چلتی رہے گی اور آدمی کے اندر رہ کر اس کی صحت کی نگرانی کرکے نتائج موبائل فون کی سکرین پر دکھاتی رہے گی۔رپورٹ کے مطابق یہ ڈیوائس میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے ایجاد کی ہے۔ تحقیق کار ڈاکٹر فلپ نیڈیو کا کہنا ہے کہ ”سلور بلٹ انسان کے اندر سے ہی توانائی حاصل کرکے کئی ہفتے تک کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ گولی معدے میں رہ کر صحت کے متعلق معلومات اکٹھی کرکے موبائل فون کو منتقل کرتی رہے گی۔“ یہ ایجاد بوسٹن میں ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی سائنس کانفرنس میں متعارف کروائی گئی ہے۔ سائنسدانوں کو یہ ڈیوائس بنانے کا آئیڈیا لیمن بیٹری سے ملا جو اپنے ’زنک نیل‘ اور ’کاپر پینی‘ الیکٹروڈز کو چارج کرنے کے لیے سٹرک ایسڈ(Citric acid)کا استعمال کرتی ہے۔رپورٹ کے مطابق سلور بلٹ میں سنسر لگے ہوئے ہیں جو مسلسل جسم کے درجہ حرارت اور دل کی دھڑکن کی نگرانی کرتے رہتے ہیں۔ 30ملی میٹر لمبی اس ڈیوائس کے تجربات خنزیر پر کیے گئے۔ اسے خنزیر کے نظام انہضام سے گزرنے میں 6دن لگے۔ سائنسدانوں نے انسانوں کے استعمال کے لیے اس کا چھوٹا ورژن بھی بنا لیا ہے جس کی لمبائی صرف10ملی میٹر ہے۔اس کی شکل ستارے کی طرح کی بنائی گئی ہے تاکہ یہ معدے میں زیادہ دن تک، کوئی بھی رکاوٹ پیدا کیے بغیر رہ سکے۔ڈیوائس کے تخلیق کاروں کے مطابق یہ گولی مہینے میں ایک بار کھا کر آدمی پورا مہینہ اپنی صحت سے آگاہ رہ سکتا ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment