This blog provided all types of Information in Urdu ,News ,Article, History, Documentary ,Dramas Promo ,Ost Songs Of Pakistani Dramas, Funny Clip ETC.
Saturday, 25 February 2017
حضرت امام حسین ؑ کی تربت مبارک سے ابلتی سرخ خاک شفا کا ایسا راز جو بنی نوع انسان کی بھلائی کا وسیلہ بن گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ریسرچ سیل)عراق میں مقامات مقدسہ کی زیارت کے لئے جانے والے زائرین اپنے ساتھ خاک شفا بھی لیکر آتے اور اسکی معجزاتی تاثیر بیماروں کو صحت یاب دیکھ کرربّ حضورکے سامنے سربسجود ہوجاتے ہیں جس نے جنت کے نوجوانوں کے سردارحضرت امام حسین ؑ کی تربت مبارک سے بنی نوع انسانیت کے لئے یہ چشمہ فیض جاری کیا ہے۔خاک شفا کے حوالے سے یہ عقیدہ پایا جاتا ہے کہ حضرت امام حسین ؑ کی خاک شفا وہ سرخ رنگ کی مٹی ہے جو نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسینؑ کی قبر مبارک میں آپؑ کے سرمبارک کی طرف سے اْبلتی ہے۔سرخ خاک شفا کو کئی مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔لاہور میں محرم الحرام کے دوران شیعہ زائرین اس خاک شفا سے بنی تسبیح کی زیارت بھی کراتے ہیں جبکہ کربلا میں خاک شفا کے صدقات دینے کے لئے کئی طرح کی چیزیں بنائی جاتی ہیں۔ ایران کے ممتاز عالم دین حجۃ الاسلام حسین انصاریان سے جب سوال کیا گیا کہ حضرت امام حسین ؑ کی خاک شفا کی حقیقت کیا ہے تو انہوں نے بتایا کہ تربت امام حسین ؑ کی فضیلت کے بارے میں چندمستند روایات موجود ہیں جن میں سے ایک روایت کے راوی یونس بن ربیع ہیں ۔وہ کہتے ہیں’’ امام صادق ؑ نے فرمایا ہے’’ امام حسینؑ کے بالائے سر ایک سرخ رنگ کی مٹی ہے، اس میں موت کے علاوہ ہر بیماری کا شفا ہے۔‘‘یونس بن ربیع کہتے ہیں کہ’’ اس حدیث کو سننے کے بعد میں قبر کے پاس حاضر ہوا اور سر مبارک کی طرف قبر کو ہم نے کھودا اور جوں ہی ہم نے ایک بالشت کے برابر کھدائی کی تو سر مبارک کی طرف سے، ریت جیسی خاک جو پانی میں ملی تھی ہم پر برسی، اس کا رنگ سرخ تھا اور ان کا حجم اندازہ ایک درہم کے برابر تھا، ہم اس مٹی کو اپنے ساتھ کوفہ لے آئے اس کے بعد اسے مخلوط کرکے خمیر کی صورت میں مخفی رکھا اور پھر بعد تدریجاً لوگوں کو دیتے تھے تاکہ وہ اس سے اپنے بیماروں کا علاج کریں‘‘۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment