لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک غریب میاں بیوی میں طلاق ہو گئی، مگر طلاق کے محض 7ماہ بعد بیوی اربوں کی لاٹری جیت گئی اور لاٹری جیتنے کے بعد اس نے فوری طور پر
اپنے سابق شوہر کو ایسا پیغام پہنچا دیا کہ جان کر آپ بھی ہنسے بغیر نہ رہ سکیں گے۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 37سالہ بیورلے ڈورین نے گزشتہ دنوں 1کروڑ53لاکھ42ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 2ارب روپے) کی لاٹری جیتی اور اپنے سابق شوہر سین پریسلے کو فوری طور پر پیغام بھجوا دیا کہ ”میں 2ارب روپے کی لاٹری جیت گئی ہوں اور اب تمہیں اس میں سے پھوٹی کوڑی بھی نہیں مجواب میں سین پریسلے کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ”اگرچہ بیورلے مجھے لاٹری کی رقم سے کچھ نہ دینے کا پیغام بھجوا چکی ہے تاہم میں اس کی اس جیت پر بہت خوش ہوں۔“ رپورٹ کے مطابق کے مطابق بیورلے اور پریسلے کے تین بچے بھی ہیں جو ماں کے پاس رہتے ہیں۔ لاٹری جیتنے کے اگلے ہی دن خاتون نے اپنا پرانا گھر چھوڑ دیا اور کچھ قیمتی چیزوں کے علاوہ گھر کا باقی تمام سامان باہر گلی میں لاوارث چھوڑ دیا جو محلے دار اٹھا کر لے گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیورلے کا کہنا تھا کہ ”لاٹری جیتنے کے بعد نیا گھر خریدنا میری اولین ترجیح ہے۔“
No comments:
Post a Comment