How to Earn Money ADFLY

Monday, 27 February 2017

ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہو جائے گی :نجم سیٹھی

ہچیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے کہاہے کہ پی ایس ایل فائن کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کل  شروع کر دی جائے گی ۔دوسری جانب نجی ٹی وی کا کہناہے کہ کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 5سو روپے ہے جبکہ وی آئی پی ٹکٹس 4ہزار ،8ہزار اور 12ہزار کی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن ٹو کا فائنل میچ لاہور میں کروانے کافیصلہ کر لیاگیاہے جس کے بعد نجم سیٹھی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹکٹوں کی فروخت بھی کل سے شروع کر دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ آن لائن بھی بکنگ کروا سکیں گے جبکہ آوٹ لیٹس سے بھی حاصل کر سکیں گے ۔دوسری جانب نجی ٹی وی دنیا نیوز کا کہناہے کہ ٹکٹوں کی قیمت 5سو روپے سے شروع ہو کر 12ہزار روپے تک ہے ۔شائقین کرکٹ عام ٹکٹ 5سو روپے میں حاصل کر سکتے ہیں جبکہ وی آئی پی ٹکٹس ،چار ہزار ،8ہزار اور 12ہزار روپے ہو گی ۔

No comments:

Post a Comment