How to Earn Money ADFLY

Friday, 24 February 2017

پشاور میں ڈاکٹر کی بچے کے ساتھ کلینک میں ایسی افسوسناک حرکت کہ والدین کے پیروں تلے زمین نکل گئی،پکڑ کر جیل میں ڈال دیا گیا

پشاور(آئی این پی )ضلعی انتظامیہ نے چارسدہ روڈ پر شاہ عالم پل کے قریب جعلی ڈاکٹر نے بچے کا دانت کے بجائے ہونٹ کاٹ دیا جس پر جعلی ڈینٹل ڈاکٹر کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق قا ئمقام ڈپٹی کمشنر شاہد محمود کو اطلاع ملی تھی کہ شاہ عالم پل چارسدہ روڈ کے قریب ایک جعلی ڈاکٹر ڈینٹل کلینک چلا رہا ہے ۔ جس کا نوٹس لیتے ہوئے انھوں نے کاروائی کا حکم جاری کیا۔ اس ضمن میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنربشیر احمد نے چارسدہ روڈ پر کاروائی کر تے ہوئے شاہ عالم پل کے قریب ایک ڈینٹل کلینک پر چھاپہ ماری۔ جعلی ڈاکٹر نے ایک مریض بچے کا دانت کے بجائے ہونٹ کاٹ دیا تھا۔ جس پر جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا۔ جس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔ جبکہ بچے کو مزید علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

No comments:

Post a Comment