ڈونلڈٹرمپ امریکی صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد وائٹ ہاﺅس منتقل ہ گئے ہیں لیکن ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ تاحال نیویارک میں ہی مقیم ہیں۔ اس کا جواز انہوں نے یہ پیش کیا تھا کہ چونکہ ان کا بیٹا بیرن ٹرمپ نیویارک میں زیرتعلیم ہے چنانچہ وہ اسے اکیلا نہیں چھوڑ سکتیں لیکن اب اس کے متعلق ایک اور حیران کن انکشاف منظرعام پر آ گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ میلانیا ٹرمپ اپنے بیٹے بیرن کی وجہ سے نہیں بلکہ نیویارک ہی میں مقیم اپنی ’خفیہ‘ بہن اینس کنوس (Ines
Knauss)کی وجہ سے نیویارک چھوڑ کر وائٹ ہاﺅ س جانے کو تیار نہیں۔
00:00/00:00
برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف ٹرمپ فیملی کے اندرونی ذرائع نے کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ”48سالہ اینس کنوس، میلانیا کی رہائش گاہ ٹرمپ ٹاور سے تھوڑے ہی فاصلے پر رہائش پذیر ہے اور وہ میلانیا کی انتہائی قریبی رازدار ساتھی ہے۔اینس اس وقت دنیا کے سامنے آئی جب اس کے فیس بک اکاﺅنٹ پر ٹرمپ خاندان کے ساتھ لی گئی اس کی تصاویر پوسٹ کی گئی۔ یہ تصاویر اس وقت کی ہیں جب میلانیا ماڈلنگ کرتی تھی۔ ان میں میلانیا، اینس اور ان کی والدہ شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ”بیرن کی سکول کی پڑھائی ختم ہونے کے بعد وہ دوبارہ اس فیصلے پر سوچ بچار کریں گی کہ آیا انہیں وائٹ ہاﺅس منتقل ہونا چاہیے یا نیویارک میں ہی مقیم رہنا چاہیے۔“
No comments:
Post a Comment