How to Earn Money ADFLY

Thursday, 23 February 2017

پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغانستان میں مزید 12 خودکش حملہ آوروں کی تیاری کا انکشاف

لاہور پاکستان میں دہشت گردی کیلئے افغانستان میں 12مزید خودکش حملہ آور تیار بیٹھے ہیں جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کر نیوالے اداروں نے لاہور سے گر فتار سہولت کار انوارالحق سے ملنے والی معلومات کے بعد مزید دہشت گردی کے واقعات روکنے اور گر فتاریوں کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں۔

00:00/00:00Untitled Video
صوبائی وزیر قانون نے انکشا ف کیا کہ لاہور میں ہونیوالی دہشت گردی کے بعد جو سہولت کار انوارالحق گر فتار ہو چکا ہے اس سے حاصل ہونیوالی معلومات کے مطابق جہاں سے دہشت گرد نے لاہور میں آکر دہشت گردی کی ہے وہاں اسکے علاوہ 12مزید خودکش حملہ آور بھی پاکستان میں دہشت گردی کے لیے تیار ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان معلومات کے بعد پولیس اور حساس اداروں نے دہشت گردی کے مزید واقعات کو روکنے کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔

No comments:

Post a Comment